پاکستان میں پہلی بار "بلڈ مون" کا نظارہ ایک فلکیاتی سنگِ میل۔
پاکستانی عوام کو ستمبر 2025 میں ایک نایاب اور تاریخی فلکیاتی مظہر دیکھنے کا موقع ملے گا، جب ملک میں پہلی بار "بلڈ مون" یعنی سرخ چاند دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مکمل چاند گرہن 7 ستمبر کی رات 8:28 بجے شروع ہوگا اور 8 ستمبر کی صبح 1:55 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہو جائے گا، جسے سائنسی اصطلاح میں "بلڈ مون" کہا جاتا ہے۔ اس کا مشاہدہ پاکستان سمیت ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور بحرالکاہل کے کئی حصوں میں ممکن ہوگا۔
یہ قدرتی مظہر جہاں فلکیاتی ماہرین کے لیے تحقیق کا اہم موقع ہوگا، وہیں عام عوام کے لیے بھی حیرت اور دلچسپی کا باعث بنے گا۔ چاند گرہن اور خاص طور پر بلڈ مون کا مشاہدہ انسانی تجسس کو بڑھاتا ہے اور کائنات کے بارے میں سیکھنے کے نئے در وا کرتا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ایسا نظارہ ہونا، فلکیاتی آگاہی کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر اسے سائنسی تعلیم کے ساتھ جوڑ کر عوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیمی ادارے، فلکیاتی تنظیمیں اور میڈیا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگاہی مہمات چلائیں اور عوام کو سائنسی انداز میں اس مظہر کو سمجھنے کا موقع فراہم کریں۔ بلڈ مون نہ صرف قدرت کے عظیم نظام کی جھلک پیش کرتا ہے، بلکہ یہ سیکھنے اور سائنسی شعور بیدار کرنے کا ایک سنہری موقع بھی ہے، جسے سنجیدگی سے اپنانا چاہیے۔
Comments
Post a Comment