یوم پاکستان ۲۰۲۶ پریڈ منسوخ: کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کے لیے قائدین نے جدوجہد کی؟
ہر سال ۲۳ مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی عسکری پریڈ جس میں فضائیہ کے طیارے آسمانوں میں جھومتے اور ٹینک زمینوں پر گرجتے تھے، آج محض ایک یاد بن کر رہ گئی ہے۔ پاکستان ڈے پریڈ ۲۰۲۶ منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ محض ایک تقریب کے التوا کا نام نہیں بلکہ ایک سنگین اقتصادی بحران کی عکاسی کرتا ہے جس نے اس وقت کے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا ہے جب پوری قوم قائدین کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوتی ہے۔ یہ وہ پاکستان ہے جس کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعرمشرق علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا؟ کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کے لیے لاہور کی قرارداد ۱۹۴۰ میں پیش کی گئی تھی؟ آج ہم اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں جب پریڈ کی جگہ سادگی اور کفایت شعاری نے لے لی ہے۔ پاکستان ڈے پریڈ ۲۰۲۶ کیوں منسوخ ہوئی؟ وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ خلیجی تیل کا بحران اور اس کے نتیجے میں نافذ کردہ کفایت شعاری کے اقدامات کے پیش نظر ۲۳ مارچ ۲۰۲۶ کو یوم پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قومی عزائم کو موجودہ معاشی حقائق سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ ا...