Posts

کورنگی کراسنگ کراچی کے قریب آگ بدستور شعلہ زن

Image
 کراچی: کورنگی کریک کے قریب لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، جس کے باعث حکام نے شدید گرمی کے پیش نظر فائر فائٹنگ آپریشن عارضی طور پر روک دیا ہے، فائر بریگیڈ حکام نے ہفتہ کے روز تصدیق کی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، ہفتے کی علی الصبح ایک 1,200 فٹ گہری کھدائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے اب تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، اور نہ ہی آگ کی شدت میں نمایاں کمی یا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں سنگین مشکلات درپیش ہیں اور مختلف ایجنسیز کے تعاون سے نئی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ اس دوران، کھدائی کے مقام پر موجود مزدوروں اور دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 10 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے باوجود، آگ کی اصل وجہ اور لیک ہونے والی گیس کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ فائر بریگیڈ حکام نے گیس لیک ہونے کی تصدیق تو کی ہے، مگر گیس کی قسم کا تعین کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ماہر نے امکان ظاہر کیا کہ یہ گیس لیکیج کسی سطحی زیر زمین گیس ذخیرے سے ہو سکتی ہے۔ حکام کے مطابق، معاملے کی ابتدائی "زیرو گیس فیکٹر" بنیاد پر ...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز

Image
  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کرکٹ کے شائقین کے لیے توجہ کا مرکز رہی۔ پانچ میچوں کی اس سیریز میں نیوزی لینڈ نے 4-1 سے کامیابی حاصل کی، جس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھے۔ ​ سیریز کا پہلا میچ 18 مارچ 2025 کو کرائسٹ چرچ میں منعقد ہوا، جہاں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم 18.4 اوورز میں محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 10.1 اوورز میں 92 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ​ دوسرا میچ 20 مارچ کو ڈنیڈن میں کھیلا گیا، جو بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود رہا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 135/9 کا اسکور بنایا۔ نیوزی لینڈ نے 13.1 اوورز میں 137/5 بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ ​ تیسرا میچ 22 مارچ کو آکلینڈ میں ہوا، جہاں پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 16 اوورز میں 207/1 کا ہدف حاصل کر لیا۔ ​ چوتھا میچ 23 مارچ کو ماؤنٹ ماونگانوئی میں منعقد ہوا، جہاں نیوزی لینڈ نے 115 رنز سے فتح حاصل کی۔ نیوزی لی...

23 مارچ: پاکستان کی تاریخ کا سنگ میل

Image
  23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جس کا ہر پاکستانی دل و جان سے منتظر رہتا ہے۔ یہ دن صرف ایک قومی تعطیل نہیں ہے، بلکہ یہ دن پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کی جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک (اب آئی آئی چندریگر پارک) میں آل انڈیا مسلم لیگ کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ دن پاکستان کے قیام کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا، اور اسی دن کی قرارداد نے اس ملک کی بنیاد رکھی جسے آج ہم "پاکستان" کے نام سے جانتے ہیں۔ 23 مارچ 1940: قرارداد پاکستان کی تاریخ 23 مارچ 1940 کا دن تاریخ میں اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ اسی دن آل انڈیا مسلم لیگ کے قائدین نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اس وقت کے مسلم رہنماؤں نے محسوس کیا کہ برطانوی ہندوستان میں مسلمانوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک علیحدہ وطن کی ضرورت ہے۔ اس تاریخی دن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ کے اجلاس میں ایک ایسی قرارداد منظور کی گئی، جو پاکستان کے قیام کی بنیاد بن گئی۔ اس قرارداد کو "قرارداد لاہ...

دربار اور جرأت انکار

Image
ایک اور صحافی گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں افطار سے کچھ دیر پہلے ایف آئی اے نے فرحان ملک کو گرفتار کیا۔ میں فرحان ملک کو ذاتی طور پر نہیں جانتا۔ آج کل وہ ایک ڈیجیٹل چینل ’’رفتار‘‘ سے وابستہ ہیں۔  شہزاد اقبال نے بتایا کہ اس سے قبل وہ کئی اہم ٹی وی چینلز اور اخبارات کے لئے کام کر چکے ہیں۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں خود بلایا۔ وہ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر خود چل کر ایف آئی اے کے پاس گئے۔ ایف آئی اے والوں نے انہیں کافی دیر تک بٹھائے رکھا اور جب افطار کا وقت قریب آیا تو گرفتار کرلیا۔ ان کے وکیل نے ایف آئی آر مانگی تو ایف آئی آر دینے سے انکار کردیا گیا۔  ایف آئی اے کو ہر دور حکومت میں سیاسی مخالفین اور صحافیوں کی زبان بندی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر دور میں کسی نہ کسی فرحان ملک کو گرفتار کرکے باقی صحافیوں کو پیغام دیا جاتا ہے کہ نظریں جھکا کر چلو۔ کچھ صحافی ہر دور حکومت میں زیر عتاب رہتےہیں۔ جنرل پرویز مشرف بھی ان پر پابندی لگاتا ہے اور عمران خان کے دور میں بھی ان پر پابندی لگتی ہے۔  وہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی نوکری سے نکالے جاتے ہیں اور م...

کہیں دیر نہ ہوجائے

Image
  پاکستان کی پالیسیوں اور دہشت گردی کے بحران کا تجزیہ جو قوم اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے بجائے سہاروں پر انحصار کرے، وہ ہمیشہ اشاروں اور امیدوں کے سائے میں زندگی گزارتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی امریکی صدر کے ایک ’شکریہ‘ پر خوش ہو جاتے ہیں اور کبھی ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما کی حمایت میں امیدیں باندھ لیتے ہیں کہ شاید وہ ہمارے لیڈر کی رہائی میں مدد کرے گا۔ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کی شدید لپیٹ میں ہے، جبکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سائے مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ مغربی سرحد مشرقی سرحد سے زیادہ غیر محفوظ محسوس ہوتی ہے—ایک طرف افغانستان اور ایران، دوسری طرف بھارت۔ سوال یہ ہے کہ وہ کون سی پالیسیاں تھیں جنہوں نے ہمیں اس نہج پر پہنچا دیا؟ اپنی صحافتی زندگی میں ایسے بے شمار واقعات دیکھے، جن سے پہلے ہی اندازہ ہو رہا تھا کہ ہم دہشت گردی کے دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ اس کھائی سے نکلا جائے۔ 1979 اور 1981 میں ایران اور افغانستان میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے اثرات براہ راست پاکستان پر محسوس کیے گئے۔ اگر یقین نہ آئے تو تہران میں امریکی سفارت خانے سے برآمد ہونے والے 'پاکس...

بلوچستان کے گرگٹ

  یہ 24مئی 1998ءکا واقعہ ہے گوادر ائیر پورٹ سے پی آئی اے کا ایک فوکر جہاز کراچی کیلئے روانہ ہوا۔ جہاز کے فضاء میں بلند ہونے کے تھوڑی دیر بعد تین مسافروں نے اسلحہ نکال کر جہاز کا رخ نئی دہلی کی طرف موڑنے کا حکم دیا۔ جہاز کے کپتان عذیر خان نے ہائی جیکروں کو بتایا کہ اس کے پاس ایندھن بہت کم ہے وہ نئی دہلی تک نہیں جا سکتا۔  ہائی جیکروں کے پاس ایک نقشہ تھا اور وہ نقشے کی مدد سے کوئی ایسا بھارتی ائیر پورٹ تلاش کر رہے تھے جہاں یہ فوکر جہاز لینڈ کر سکتا تھا۔ جہاز میں 33مسافر اور عملے کے پانچ افراد موجود تھے عذیر خان نے ہائی جیکروں کو بتایا کہ وہ جہاز کو بھارتی گجرات کے بھوج ائیرپورٹ پر اتار سکتا ہے۔ ہائی جیکروں نے صلاح مشورے کے بعد اسے بھوج کی طرف جانے کی اجازت دیدی۔  ایک ہائی جیکر کاک پٹ میں کپتان کےساتھ موجود تھا اور دو ہائی جیکروں نے مسافروں پر اسلحہ تان رکھا تھا کپتان نے کچھ دیر کیلئے جہاز کو فضاء میں گھمایا اور وہ شام کے سائے گہرے ہونے کا انتظار کرتا رہا۔ پھر اس نے ہائی جیکروں کو نقشے کی مدد سے بتایا کہ وہ پاکستان کی حدود سے نکل کر بھارت میں داخل ہو گیا ہے پھر کپتان نے انگر...

عالمی سیاسی بساط اور اک نیا معاشقہ

Image
  شاہد کاظمی February 23, 2025 facebook twitter whatsapp mail ایک عرصے سے تعلقات میں سردمہری تھی۔ تناؤ کی سی کیفیت تھی۔ بسا اوقات تو بات دھمکیوں تک پہنچ گئی۔ لیکن اب حالات تبدیلی کی جانب گامزن ہیں اور رومانس کا ایک نیا دور شروع ہونے کو ہے۔ عشق ایک نیا رخ پا رہا ہے۔ امریکا اور روس ایک دوسرے سے پیار کی پینگیں بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ میں نہ مانوں، اور تم میرے کون، کی فضا میں خوشگوار پہلو شامل ہوچکا ہے جہاں چہروں پر مسکراہٹ ہے اور باتوں میں پرانے قصے نہ یاد کرنے کی باتیں۔  امریکا اور روس کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی عالمی سیاست کا اہم محور رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور قربت کے دورانیے نے نہ صرف عالمی سیاست کو متاثر کیا ہے بلکہ معیشت، تجارت، اور توانائی کے شعبوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ حالیہ برسوں میں امریکی پالیسیوں کے تسلسل، بائیڈن انتظامیہ کے روس مخالف، یوکرین کو فوجی امداد کے بعد نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ قربت نہ صرف سیاسی سطح پر اہم ہے بلکہ توانائی کے شعبے میں بھی اس کے ...